Cheeky Quotes

Wednesday, 10 October 2012

T20

آج میں نے یہ جانا کہ اپنے وطن سے محبّت کیا ہوتی ہے .اپنے وطن کی ہر چیز سے محبّت انسان کے خون میں شامل ہوتی ہے   .کئی  سال پہلے جب مجھہ  سے میرے استاد نے سوال پوچھا تھا کہ کیا تم اپنے وطن سے محبّت  کرتے ہو تو میراجواب ہاں ہی تھا مگر اس ہاں کا اصل مطلب مجھے آج پتا چلا . آج جب ہماری کرکٹ  ٹیم سری لنکا سے میچ  میں ہآر  گئی . جب سری لنکن ہنس رہے تھے تو ہماری آنکھیں اشک بار تھیں . میں صرف اپنی حد تک بات کر سکتا ہوں کیوں کہ مجھے دوسروں کہ بارے میں نہ تو پتا ہے اور نہ ہی میں ان کے ذاتی  معاملات میں دخل اندازی کرنا چاہتا ہوں .
لیکن میری آنکھوں میں جو اشکوں کا سمندر تھا وہ میری انا کو ٹھیس  پہنچنے کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ وہ میرے ان ہم وطن بھایوں کی حالت کے خیال پر بہ رہے  تھے جو کہ ہماری "عزت " کی حفاظت کے لئے جی جان  کی بازی لگا کر کھیلتے  ہیں اور اگر جیت جایئں  تو ان کی خوب پزیرائی  کی جاتی ہے لیکن اگر ہمارے وہی "مجاہد " بھائی  ہار  جایئں  تو ہمارے اہل وطن ان کی حوصلہ افزائی کی بجاے  ان کو گالیاں دینے لگتے ہیں .ان کو طرح  طرح  کے القابات  سے نوازا جاتا ہے .
ارے بھی ان سےزیادہ دکھہ  کس کو ہو گا جو ہار کا بھی سامنا کرتے ہیں اور پھر ہماری  باتوں کی یلگار کا بھی . لیکن نہیں ہمیں ان کا کوئی احساس نہیں . ہم تو بس اس عزت ہی کو رو رہے ہیں جو اس مچ میں شکست کی وجہ سے ہم کھو چکے ہیں .اور ہاں  یہ کیسی عزت ہے جس کے کھو جانے پر اپنوں کو ہی بے عزت کیا جاۓ . ہم نے ہی تو ان کو دلاسا دینا ہے .ان کا ساتھہ  دینا ہے اور اگر نہیں دے سکتے تو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ جب ہم کسی کا غم نہیں بآنٹتے  تو ہمیں کوئی حق حاصل نہیں کے اس کی خوشی میں شریک ہوں .
حارث 

No comments:

Post a Comment